مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ نہیں ،وارانسی کورٹ نے خارج کی ہندو پارٹی کی مانگ

0

نئی دہلی(ایجنسیاں)وارانسی کورٹ نے ٓآج گیان واپی مسجد حاتے میں پائے گئے مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ نہیں کرانے کا فیصلہ سنوایا ہے۔مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈینٹگ کی عرضی خارج۔ گیان واپی مسجد کے مبینہ شرنگار گوری مندر میں روزانہ پوجا درشن کے سلسلے میں ایک عرضی داخل کی گئی تھی، جس میں عدالت نے کمیشن سروے کا تقرر کیا تھا۔ اس کمیشن سروے کے دوران وضو خانہ میں جوچیز ملی تھی، ہندو فریق اسے شیولنگ بتا رہا ہے جبکہ مسلم فریق نے اسے فوارہ بتا رہاہے۔ اس معاملے میں ہندو فریق 2گروپوں میں تقسیم ہوگیا۔ ہندو فریق کے دونوں گروپ کے لوگوں نے اپنے دلائل پیش کئے اور مسلم فریق نے بھی 11 تاریخ کو اپنے دلائل مکمل کر لئے۔ اس کے بعد عدالت نے 14 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کو کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS