گیان واپی-شرنگار گوری معاملہ:انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کا الٰہ آبادہائی کورٹ جانے کے لئے سینئر وکلا سے مشورہ

0

وارانسی (پی ٹی آئی)گیان واپی-شرنگار گوری معاملے کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج دینے والی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی پٹیشن کے نچلی عدالت کے ذریعہ خارج کئے جانے کے بعد کمیٹی اس فیصلہ کو الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج دینے کے لئے سینئر وکیلوں کے ساتھ صلاح مشورہ کررہی ہے۔ وارانسی کی ضلع عدالت نے پیر کو کہا کہ وہ دیوی دیوتاو¿ں کی یومیہ پوجا کے حق کی درخواست والی پٹیشن پر سماعت جاری رکھے گی، جن کے ’وگرہ‘ گیان واپی مسجد کی باہری دیوار پر واقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے گیان واپی-شرنگار گوری معاملے کی میرٹ پر سوال اٹھانے والی مسجد کمیٹی کی پٹیشن خارج کردی تھی۔ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی گیان واپی مسجد کے ساتھ ہی شہر کی 22 مسجدوں کی دیکھ بھال اور رکھ رکھاو¿ کا انتظام کرتی ہے۔ گیان واپی-شرنگار گوری احاطہ معاملے میں مسلم فریق کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئی۔وہیں ہندو فریق کے وکیل وشنو جین نے کہا کہ ’اگر مسلم فریق معاملے میں ہائی کورٹ جائے گا تو ہم بھی وہاں کیویٹ داخل کریں گے، تاکہ عدالت اس معاملے میں ہندو فریق کو سنے بغیر کوئی حکم نہ سناسکے‘۔ انجمن انتظامیہ کمیٹی کے جوائنٹ سکریٹری محمد یٰسین نے منگل کو کہا کہ ’ضلع عدالت کے اِس فیصلے سے ہمیں بہت مایوسی ملی ہے، ہمیں اِس بات کا دکھ ہے کہ عدالت نے ہماری سبھی دلیلوں کو خارج کردیا، لیکن ہم ہار نہیں مانیں گے‘۔ ساتھ ہی یٰسین نے کہا کہ ’ہم فیصلے کو چیلنج کرنے کے لےے ہائی کورٹ کے کچھ سینئر وکلا سے صلاح مشورہ کررہے ہیں‘۔ کمیٹی کے وکیل معراج الدین صدیقی نے منگل کو کہا کہ ضلع عدالت کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے، اس فیصلے کے خلاف ہم ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS