اینٹونیو گٹیرس نے دنیا بھر میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کی

    0

    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے صحافیوں پر بڑھتے حملوں کی مذمت کی ہے۔  گٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا،’’سکریٹری جنرل دنیا بھر میں صحافیوں اور میڈیا اہلکاروں کے خلاف مسلسل بڑی تعداد میں ہورہے حملوں سے افسردہ ہیں۔‘‘
    دوجاریک نے کہا کہ حال ہی میں میکسیکو کے صحافی جولیو ولدیویا روڈرگز کا قتل اس بات کی مثال ہے کہ ابھی بھی صحافی عالمی سطح پر کتنے خطرناک اور مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔‘‘
    انہوں نے کہا کہ سکریٹری جنرل صحافیوں پر ہوئے حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ افسروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے حملوں کی جانچ کر کے اس کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سزا دیں۔
    گٹیرس نے کہا کہ امن، انصاف ،پائیدار ترقی اور انسانی حقوق  کےلئے پریس کی آزادی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری پریس کی آزادی کے بغیر کام نہیں کر سکتا ،جو کہ لوگوں اورتنظیموں کے درمیان بھروسے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میڈیا اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ،تو پورے سماج کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS