راشدخان کے چھکے سے گجرات کی 5 وکٹوں سے جیت

0

ممبئی (یو این آئی) افغانستان کے راشد خان کے 4چھکوں کی مدد سے 31رن کی اننگز اور راہول تیوتیا کے ناٹ آؤٹ 40رن کی بدولت گجرات نے بدھ کے روز آئی پی ایل کے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔حیدرآباد نے اوپنر ابھیشیک شرما (65)اور ایڈن مارکرم (56)کی نصف سنچریوں اور ششانک سنگھ کے ناٹ آؤٹ 25رنز کی بدولت 6 وکٹ پر 195کا مضبوط اسکور بنایا، لیکن گجرات نے وکٹ گنوانے کے باوجود آخری اوور میں 4چھکے مارے اور 20اوورز میں5 وکٹ پر 199رنز بنا کر 8 میچوں میں ساتواں میچ جیتا اور پلے آف کے قریب پہنچ گیا۔ بڑا اسکور کرنے کے باوجود حیدرآباد اس کا دفاع نہیں کرسکا اور اسے 8میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سلامی بلے باز ریدھیمان ساہا نے 38گیندوں میں 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شبھمن گل نے 24گیندوں پر 22رنز بنائے، جبکہ راہول تیوتیا نے گجرات کو میچ میں برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی اور آخری 3 گیندوں پر9 رنز درکار تھے ۔ تیوتیا نے اننگز کے آخری اوور میں چھکا اور راشد نے تیسری گیند پر چھکا لگایا۔ راشد نے آخری گیند پر بھی چھکا لگا کر جیت گجرات کے جھولی میں ڈال دی۔گجرات نے سنسنی خیز میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔گجرات اور حیدرآباد اس سیزن میں پہلی بار آمنے سامنے ہوئے تو حیدرآباد نے گجرات کو فتح کے رتھ سے اتار دیا۔ اس کے بعد حیدرآباد نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ لگاتار 5 میچ جیتنے کے بعد حیدرآباد ایک بار پھر گجرات کے خلاف پہنچ گیا۔ لیکن اس بار گجرات نے حیدر آباد کی فتح کے کارواں کا خاتمہ کر دیا۔آخری اوور میں 4 چھکوں کے دم پر راشد خان (3 چھکوں) نے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اب گجرات ٹائٹنز 14پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے ۔اس سے قبل گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 44رنز پر حیدرآباد کے 2 وکٹ گرا دیے ۔ کپتان کین ولیمسن 5 اور راہول ترپاٹھی 16رنز بنا کر محمد سامی کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے ۔ اس کے بعد ابھیشیک اور مارکرم نے تیسری وکٹ کیلئے 96رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ششانک نے صرف 14گیندوں پر ناقابل شکست 25رنز میں ایک چوکا اور 3 چھکے لگائے اور ٹیم کو مضبوط اسکور تک لے گئے ۔ حیدرآباد کے اسکور میں 14وائیڈ رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔گجرات کی جانب سے سامی نے 39رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS