برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں اذان کی گونج

0

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی دعوت افطار میں انگلش کپتان کی شرکت
لندن (ایجنسیاں) : برطانیہ کے تاریخی لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ جذبہ خیرسگا لی کے طوپرپہلی بار افطار تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس دوران اذان بھی دی گئی۔ یہ اقدام انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے معاشرے میں مذہبی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا۔ہاشین رسول کی پرکشش اذان نے مہمانوں کا دل چھو لیاجس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس دوران مغرب کی نماز بھی ادا کی گئی۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں اپنی پہلی افطار تقریب کا اہتمام ہوم آف کرکٹ، لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کیا۔ افطار تقریب میں اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی معروف کمنٹیٹر عاطف نواز اور تمینہ حسین نے کی۔
عظیم رفیق نسل پرستی کے اسکینڈل کے بعدانگلش کرکٹ بورڈ مذہبی ہم آہنگی اور تمام ثقافتوں اور نسلی پس منظر پر مشتمل ثقافت کی حوصلہ افزائی کے لیے سرگرمی سے کوششیں کر رہا ہے۔ عظیم رفیق بھی افطار تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان ایون مورگن بھی ایونٹ کا حصہ تھے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ کے ہال میں مسلمان کمیونٹی کے افراد کے لئے دعوت افطار دی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن، سابق کرکٹرز اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔دعوت افطار میں مغرب کی اذان دی گئی جسے تقریب میں موجود غیر مسلم مہمانوں اور کرکٹرزنے بھی عقیدت اوراحترام سے سنا۔ افطاری میں مہمانوں کی تواضع روایتی مشرقی کھانوں سے کی گئی۔دعوت افطار میں شرکت کرنے والوں نے مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اقدام اورجذبہ سگالی کوسراہا۔
اسکائی اسپورٹس سے وابستہ پروڈیوسر نکول پانڈے نے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کے لانگ روم میں اذان کی تلاوت کی ویڈیو شیئر کی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں، انہوں نے کہا ’’آپ کو ایمان والے فرد ہونے کی ضرورت نہیں، صرف ایک ایسا شخص ہونا چاہیے جس میں روح موجود ہو، تاکہ لارڈز لانگ روم کی ریڑھ کی ہڈی کے گرد گونجتی ہوئی اذان کو تلاش کیا جا سکے۔ ایک خوبصورت لمحہ۔‘‘
پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ واقعی ایک ناقابل یقین قدم ہے اور اسے پوری طرح سے سراہاجانا چاہئے اور سب کو تسلیم کرنا چاہئے۔ شاہین نے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ دوبارہ جڑنے کے لیے آگے آنے کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔
پچھلے سال، لندن کی تاریخی یادگار ٹاور برج، ایک برطانوی مسلم کاروباری شخص کی طرف سے رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر دی گئی اذان سے گونج اٹھاتھا۔35 سالہ قاضی شفیق الرحمان نے جامع مسجد کے سربراہ موذن شیخ علی احمد ملا کے انداز میں اذان دی۔ برطانیہ کی مشہور تاریخی یادگار پر اذان دیتے ہوئے، اس نے ایک بین المذاہب ورچوئل افطار کے حصے کے طور پر سفید تھوب اور سعودی گھوترا پہنا۔ٹاور برج پر اذان ٹاور ہیملیٹ ہومز، ایسٹ لندن مسجد، لندن مسلم سینٹر اور ٹاور ہیملیٹس انٹرفیتھ فورم کے زیر اہتمام افطار کے دوران دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS