گجرات : رتھ یاترا سے قبل مسلموں نے چاندی کا رتھ مندرکے مہنت کو سونپا

0
timesofindia

احمد آباد : (یو این آئی) گجرات حکومت نے احمد آباد کے تاریخی لارڈ جگن ناتھ مندر کی سالانہ رتھ یاترا کو متعدد شرائط کے ساتھ اس بار منظوری دے دی ہے اور ہر سال کی طرح قوی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا ۔
ہر سال کی طرح مسلم برادری نے اس بار بھی مہنت دلیپ داس کو چاندی کا رتھ سونپا۔ روایت کے مطابق آج حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کے قائدین مندر میں تین رتھوں کی پوجا کرکے پرسادحاصل کریں گے۔ شام کی آرتی میں وزیر اعلی وجے روپانی شریک ہوں گے۔
گذشتہ روز اس مندر میں’نیترو اپچارپوجا(آنکھوں کے علاج کی عبادت) کا طریقہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی اور وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے مکمل کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS