گجرات میں یکم اور 5 دسمبر کو دو مرحلوں میں ووٹنگ

0

نئی دہلی (ایجنسی): گجرات اسمبلی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن آج جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے دوپہر 12 بجے پریس کانفرنس بلائی ہے جس میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ادھر یہ چرچا ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی گجرات میں دو راؤنڈ میں ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 2 دسمبر کو ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 5 یا 6 دسمبر کو ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی ہماچل پردیش کے ساتھ ساتھ 8 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ 2007، 2012 اور 2017 میں بھی گجرات میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوئے۔ اس سے قبل 2017 میں بھی گجرات اور ہماچل پردیش کے انتخابات کا الگ الگ اعلان کیا گیا تھا، لیکن نتائج ایک ہی دن آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS