کولگام میں گرینیڈ حملہ، ایک پولیس اہلکار از جان

0

سری نگر:(یو این آئی)جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کیموہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار از جان ہوا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ جنوبی ضلع کولگام کے کیموہ علاقے میں ہفتے کی شام مشتبہ جنگجووں نے گرینیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو فوری علاج ومعالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت طاہر خان ساکن مینڈھر پونچھ کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب ہی کیموہ کولگام اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ بتادیں کہ ہفتے کی سہ پہر کو سری نگر کے عید گاہ علاقے میں قائم سی آر پی ایف بینکر پر بھی گرینیڈ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف جوان معمولی طور پر زخمی ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS