برطانیہ کو زبردست دھچکا، انڈیا نے لیا کامن ویلتھ گیمز سے اپنا نام واپس

0

نئی دہلی (ایجنسی):کورونا وائرس کے مدنظر برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان جو نزاعی معاملہ ہے وہ اورزیادہ گمبھیر ہوتا
جارہا ہے۔ کیوں کہ اب ہندوستانی ہاکی ٹیم نے آئندہ سال برطانیہ میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے اپنا نام واپس لے کر برطانیہ کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ دراصل برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے معاملوں اور وہاں کے سنگین حالات کی وجہ سے ہندوستانی مرد اور خاتون ہاکی ٹیم نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں حصہ نہیں لیں گی۔ ہندوستان کے اس فیصلے سے برطانیہ کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔
واضح رہے کہ ان دونوں کھیل کی دنیا میں زبردست سیاست دیکھنے کومل ہے،کچھ دنوں قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں نے پاکستانی کرکٹ بورڈ سے اچھا برتا و نہیں کیا تھا۔ ادھر آئندہ مہینے ہندوستان کے اڈیشہ میں شروع ہونے جا رہے جونیئر
ہاکی عالمی کپ سے انگلینڈ نے اپنا نام واپس لیا تھا۔ انگلینڈ نے حوالہ دیا تھا کہ حکومت ہند کے ذریعہ انگلینڈ کے باشندوں کے لیے 10 دنوں کا کوارنٹائن پیریڈ رکھا گیا ہے اور ایسے میں وہ اپنا نام واپس لے رہے ہیں۔ انگلینڈ جونیر ٹیم کے اس فیصلے
کے 48 گھنٹے کے اندر ہی ہندوستان نے آئندہ سال ایشین گیمز کو لے کر اپنا فیصلہ صادر کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS