سرکار ’میک ان انڈیا‘ کے خواب کو حقیقت بنانے میں ناکام: کھرگے

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کے روز الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں حکومت ’میک اِن انڈیا‘کے خواب کو حقیقت بنانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ سیکٹر سے متعلق کچھ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت کی جانب سے مکمل غیر فعالیت دیکھی گئی ہے۔

کھرگے نے ’ایکس‘پر لکھاکہ مودی حکومت ’میک ان انڈیا‘کو حقیقت بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں حکومت کی پیش رفت پر بھرپور ڈھول بجانے کا شور بھی سستی کی وجہ سے دب گیا ہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ سابقہ دہائی میں ہندوستان کی جی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی جانب سے ڈالا گیا حصہ 16 فیصد سے گھٹ کر 13 فیصد کیوں ہو گیا ہے؟ مودی حکومت میں اوسط مینوفیکچرنگ کی ترقی میں گراوٹ کیوں دیج کی گئی ہے؟کھرگے کے مطابق، یوپی اے کے دوران مینوفیکچرنگ کی اوسط شرح نمو 7.85 فیصد تھی، جو گھٹ کر صرف 6 فیصد رہ گئی۔ انہوں نے کہاکہمودی حکومت نے 2022 تک مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 10 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ وہ نوکریاں کہاں ہیں؟ پچھلے 10 سالوں میں مینوفیکچرنگ سیکٹر میں افرادی قوت کیوں کم ہوئی ہے؟

کانگریس صدر نے سوال کیاکہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کا زیادہ تر حصہ کام کرنے میں ناکام رہا؟ اہم شعبوں کے لیے فنڈز کا زیادہ استعمال کیوں کیا گیا؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے میں پی ایل آئی کے 96 فیصد فنڈز استعمال نہیں کیے گئے اور قابل تجدید شعبے میں پی ایل آئی کے لیے صفر فنڈز فراہم کیے گئے۔انہوں نے سوال کیاکہ ہندوستان کی برآمدات میں فیصد اضافہ، جو کانگریس-یو پی اے کے دور میں 549 فیصد تھا، مودی حکومت کے دوران صرف 90 فیصد تک کیسے آ گیا؟انہوں نے یہ بھی پوچھاکہ کیا یہ بی جے پی کی جعلی قوم پرستی نہیں ہے جس کی وجہ سے گلوان میں 20 بہادروں کی قربانی کے بعد بھی چینی درآمدات میں 45 فیصد اضافہ ہوا؟

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات میں ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان امیدوار، سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ کٹا

کھرگے نے کہاکہ ہندوستان کو مضبوط اور جامع ملازمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملازمت کے تخلیق کاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ہائی ٹیک نیٹ ورکس کو جوڑ کر پیداوار کو ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دینے میں قدر میں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں صرف کانگریس پارٹی نے ایسا کیا ہے، اب صرف کانگریس پارٹی ہی ایسا کرنے کی اہل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS