لوک سبھا انتخابات میں ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان امیدوار، سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ کٹا

0
لوک سبھا انتخابات میں ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان امیدوار، سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ کٹا
لوک سبھا انتخابات میں ودیشا سے شیوراج سنگھ چوہان امیدوار، سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ کٹا

نئی دہلی: بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے اپنی پہلی فہرست میں 34 مرکزی وزراء کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان کو ودیشا سے اور جیوتی رادتیہ سندھیا کو گنا سے امیدوار بنایا گیا ہے، وہیں بھوپال کی رکن پارلیمنٹ اور مالیگاؤں بم دھاکہ کے اہم ملزم سادھوی پرگیہ ٹھاکر کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔

جانکاری کے مطابق، بی جے پی نے اس بار مدھیہ پردیش کے مورینا سے شیومنگل سنگھ تومر، بھنڈ سے سندھیا رائے، گوالیار سے بھرت سنگھ کشواہا، ٹیکم گڑھ سے وریندر کھٹک (ایس سی)، دموہ سے راہل لودھی، کھجوراہو سے وی ڈی شرما، ستنا سے گنیش سنگھ، ریوا سے جناردن مشرا، سدھی سے ڈاکٹر راجیش۔ شہڈول سے مشرا، ہمادری سنگھ اور ساگر سے لتا وانکھیڑے کو ٹکٹ ملا ہے۔ ساتھ ہی بھوپال سے سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور گنا سے کے پی یادو کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی نے لوک سبھا کے لیے پہلی لسٹ جاری کی، پڑھیں اترپردیش میں کس کو کہاں سے امیدوار بنایا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS