حکومت آئینی نظام کو تباہ کررہی ہے: کانگریس

0
OneIndia

نئی دہلی: (یو این آئی) یوم آئین پر منعقدہ سرکاری پروگرام میں حصہ نہیں لینے پر کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مسلسل آئینی اداروں پر نقصان پہنچا رہی ہے آئین میں دیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرکے آئینی نظام کو تباہ کیا جارہا ہے اس لئے کانگریس اور دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری پروگراموں میں اپوزیشن کو اہمیت نہیں ملتی اور انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے کچھ دن پہلے آرڈی ننس لاکر قانون بنایا جارہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے لیکن یہ حکومت مسلسل پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پارلیمانی نظام کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رضامندی کے بغیر حکومت قانون بنا رہی ہے۔ قانون کا خاکہ بنانے کے عمل میں اپوزیشن کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے اس لئے حکومت کو ایوان میں منظور قانون واپس لینے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ زرعی قوانین بنے ایک سال سے زیادہ وقت ہوگیا اور اس پر کسانوں نے ایک سال تک تحریک چلائی اور حکومت کو قانون واپس لینا پڑا ہے۔ کانگریس کے لیڈر نے کہاکہ اجلاس سے پہلے حکومت ہمیشہ ایسا کام کرتی ہے جس سے حالات کشیدہ ہوتے ہیں اور حکومت کو پھر اپنے قدم پیچھے کھینچنے پڑتے ہیں۔ ایسا حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے اسے اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہئے اور سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS