سی اے اے پر حکومت نے جلد بازی کی :کانگریس

0

نئی دہلی :کانگریس نے الزام عائد کیا کہ شہریت قانون کے سلسلے میں حکومت نے جلد بازی کی اور اس سے متعلق قانون پر عام اتفاق رائے قائم کرنے کی اپوزیشن کی صلاح کو نظر انداز کیا ۔ لہٰذا ملک میں اس قانون کے سلسلے میں ایسا ماحول پیدا ہوا ہے۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رام لیلا میدان میں منعقد ریلی کے بعد اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے کہا کہ مودی حکومت اکثریت کے تکبر میں آمرانہ طرز پر کام کر رہی ہے ،اور اس کے اسی رویے کی وجہ سے ٹکراو کے صورتحال پیدا ہوئے۔ حکومت نے شہریت ایکٹ کے سلسلے میں نہ صرف جلد بازی کی بلکہ سیاست بھی کی ہے اور من مانی کرنے کی کوشش کی ہے، جس کے سبب نتیجہ آج ملک کے عوام کو دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ 
مسٹر شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نے ریلی میں بگڑتی معیشت اور بڑھتی بے روزگاری کے سلسلے میں کچھ کہنے کے بجائے دہلی اسمبلی کے الیکشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے اظہار خیالات کیا ہے اور اس سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اگر احتجاج میں کودے ہیں تو اس سے صاف ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ان کا مستقبل داو پر ہے اوروہ اس سے فکرمند ہوکر سڑکوں پر اترے ہیں۔ شہریت قانون کے سلسلے میں چلنے والے احتجاجی مظاہروں کے پرتشدد ہونے کے سلسلے میں کانگریس کی خاموش حمایت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ عدم تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے ،اور تشدد کی مخالفت کی ہے ۔ کانگریس ہمیشہ عدم تشدد کے اسی نظریہ پر کام کرتی ہے، جس کی بدولت اپنا کر بابائے قوم گاندھی جی انگریزوں کے خلاف لڑتے تھے اور ملک کو آزادی دلائی تھی۔حکومت کو پہلے اجلاس طلب کرنا چاہیے تھا اور اس پر عام اتفاق رائے بنانے کی کوشش کرنی چاہیے تھی لیکن اس نے سیاست، روزگار، کسان اور معیشت سے متعلق مسائل سے پہلو تہی کرنے کی کوشش کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS