گونڈہ:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے وزیر گنج تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح گھنے کہرے کے درمیان ٹرک کی ٹکر سے بس سوار 22مسافر زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے راٹھی نے بتایا کہ نوگواں موڑ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مونی اماوسیہ کے موقع پر سنگم میں اسنان کرنے کے بعد زائرین پریاگ راج سے بس میں سوار ہوکر گونڈہ جارہے تھے کہ گھنے کہرے میں سامنے سے جارہے ٹرک کی بس سے ٹکر ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں بس سوار 22زائرین زخمی ہوگئے جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS