سری نگر: (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے نادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’شوپیاں انکاؤنٹر میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح شوپیاں کے نادی گام علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزیں جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.