جالنہ:مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے مہاتما گاندھی کی تعلیمات ختم ہو رہی ہیں اور قاتل ناتھو رام گوڈسے کا نظریہ اپنی جگہ لے رہا ہے۔ لوگوں کا ایک طبقہ تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہا ہے اور اسے اپنے طریقے سے دوبارہ لکھ رہا ہے۔ لیکن ہمیں حقیقی تاریخ کو زندہ کرنا ہوگا اور معاشرے میں نفرت اور تقسیم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے یہ بات 30 جنوری کو مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر جے ای ایس کالج کے گاندھی اسٹڈی سینٹر کے ذریعہ منعقدہ ایک ورچوئل پروگرام ’کر کے دیکھو‘ کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی پسند ہندوستان کے 75 شاندار سالوں اور اس کی بھرپور تاریخ کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے، لیکن اب ’امرت‘ نفرت کا زہر بن چکا ہے اور یہ بڑھ اور پھیل رہا ہے۔تشار گاندھی نے کہا کہ ہم نے تشدد، نفرت اور تقسیم کا کلچر اپنا لیا ہے۔ ہم مذہب، ذات پات اور علاقے کی بنیاد پر بٹے ہوئے ہیں۔ ہماری تقسیم ہماری پہچان، ذہنیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سماجی نظام تقسیم پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم صرف سرحد، جھنڈا اور نقشہ نہیں ہوتی۔ تشار گاندھی نے کہا کہ قوم ایک ایسی سرزمین ہے جس پر تمام انسان رہتے ہیں۔ قوم کی تعمیر وہی لوگ کرتے ہیں۔
گوڈسے کا نظریہ ہورہا ہے حاوی:تشارگاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS