ممبئی :بامبے ہائی کورٹ نے بدھ کے روز ممبئی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو ٹی آر پی گھوٹالہ کیس میں گرفتار کرنے یا پھر ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی کا فیصلہ کرنے سے قبل 3 دنوں کا پیشگی نوٹس جاری کریں اور پھر اسے گرفتار کریں۔ نیز وہ بھی اس صورت میں ہی کیا جاسکتاہے، جب دوران تحقیقات پولیس کو ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت دستیاب ہوا ہو۔ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ گوسوامی کی جانب سے ٹی آر پی گھوٹالہ معاملے میں ممبئی پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی عرضداشت کی سماعت کے دوران دیا، جسے آج عدالت نے دونوں فریقین کی ابتدائی بحث کے اختتام کے بعد سماعت کیلئے قبول کر لیا۔ جسٹس ایس ایس شندے اور منیش پٹیل پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے یہ بھی حکم جاری کیا کہ درخواست گزار گوسوامی کے خلاف کارروائی سے قبل اگر ممبئی پولیس نوٹس جاری کرتی ہے تو عرضی گزار اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کیلئے آزاد ہے۔ دوران سماعت عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ درخواست گزار (ارنب گوسوامی) کی طرف سے پولیس کے خلاف سنگین خرابیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔
اسی درمیان ممبئی پولیس کے لئے چیف پبلک پراسیکیوٹر دیپک ٹھاکرے نے دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ 12ہفتوں کے اندر درخواست گزاروں کے خلاف جاری تحقیقات کو مکمل کرلینگے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت دوسری عدالت کے فیصلے کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھجن لال کے معاملے کی روشنی میں ، تفتیش جاری رہ سکتی ہے ۔ “تفتیشی تحقیقاتی ایجنسی کا خصوصی دائرہ کار ہے ، اس مرحلے پر عدالت کے ذریعہ تفتیش میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔”عدالت نے مزید سماعت 28جون تک ملتوی کردی۔
ارنب کو گرفتار کرنے سے قبل 3دنوں کا نوٹس دیا جائے:بامبے ہائیکورٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS