جی7- رہنماؤں کا فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

0

نئی دہلی: جی 7- رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرلیا۔جی 7- گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔

اجلاس میں جی7- رہنماؤں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنیکی پالیسی کاحصہ ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: محبت میں پاکستان سے ہندوستان آئی جویریہ خانم، سرحد پر استقبال، جلد ہوگی شادی

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے ہندوستانیوں کے لیے کیا یہ بڑا اعلان، عازمین حج سمیت ان لوگوں کو فائدہ ہوگا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS