فرانس نے آئی سی سی کے اعلی عہدیداروں کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی

    0

    پیرس: فرانس نے انٹر نیشنل کرمنل کورٹ(آئی سی سی )کے پراسیکیوٹراوران کے آفس کے ایک عملہ پر امریکہ کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
    فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا’’2 ستمبر کواعلان کردہ اقدامات کی وجہ سے آئی سی سی اورمعاہدۂ روم  پر دستخط کرنے والے ممالک پر سنگین حملہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کثیرالجہتی اورعدلیہ کی آزادی کے لئے بھی چیلنج پیدا ہوگیا ہے۔
    انہوں نے امریکی حکومت سے  آئی سی سی افسران کیخلاف تعزیراتی اقدامات کو واپس لینے کی اپیل کی۔
    خیال رہے امریکہ نے بدھ کو آئی سی سی کے پراسیکیوٹرفتو بینسودا اور ان کے  دفترمیں ایک سنیئر عملہ پرامریکیوں کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات جاری رکھنے کی پاداش میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پابندیوں میں امریکہ میں واقع یاامریکی قانون کے تحت اثاثوں کو منجمد  کیا جانا بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS