بھوپال:(یواین آئی) مدھیہ پردیش کے چار اور طلبہ جنگ سے متاثر یوکرین سے ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یوکرین سے ہندوستان لوٹنے والے مدھیہ پردیش کے طلبہ کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ کے اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیش راجورا کی طرف سے موصول اطلاع کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات قریب پونے تین بجے ایک خصوصی طیارہ یوکرین سے نئی دہلی لوٹا۔ اس میں مدھیہ پردیش کے چار طلبہ بھی سوار تھے۔ ان طلبہ کے نام جبل پور کی کاشوی تارے،کھرگون کی آیوشی پٹیل،نیمچ کی سرشٹی شرما اور سیدھی کے شبھم دویویدی بتائے گئے ہیں۔
آج ہی مدھیہ پردیش کے چار اور طلبہ بوڈاپیسٹ سے خصوصی طیارے سے نئی دہلی لوٹنے والے ہیں۔ان کے نام بھوپال کے لوکیش پٹیل،بیتول کے یوگیش تیاگی،ستنا کے سنیل پانڈے اور اندور کی جینیشا جیک ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سی ایم ہیلپ لائن پر یوکرین میں ریاست کے شہریوں کے ہونے کی 122 اطلاعات حاصل ہوئی ہیں،جنہیں نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دیر رات یوکرین سے لوٹے مدھیہ پردیش کے چار طلبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS