یوکرین میں پھنسی طالبہ کی ماں سے ٹھگی کرنے کا والا ملزم گرفتار

0

ویدیشا: یواین آئی)جنگ سے متاثر یوکرین میں پھنسی مدھیہ پردیش کے ویدیشا کی رہنے والی طالبہ کی ماں سے ٹھگی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یوکرین میں پھنسی طالبہ کی ماں ویشالی ولسن کے ذریعہ تین دن پہلے یہاں کے کوتوالی تھانے میں اس معاملے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔اس کے بعد پولیس کو ملزم پرنس کے ہریانہ کے گروگرام میں ہونے کی اطلاع ملی اور ویدیشا پولیس وہان پہنچ کر مقامی پولیس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرکے ویدیشا لے آئی۔
پولیس نے بتایا کہ پی ایم او دفتر کے ملازم بن کر پرنس نام کے ایک ٹھگ نے ویدیشا ضلع ہیڈکوارٹر کی رہنے والی ایک طالبہ کو یوکرین سے واپس لانے کےلئے فلائٹ ٹکٹ دلانے کے نام پر اس کی ماں ویشالی ولسن سے بینک اکاؤنٹ میں 42 ہزار روپے ڈلوا لئے تھے اور دو دن گزرنے کے بعد بھی ٹکٹ نہ ملنے پر متاثرہ نے ویدیشا کوتوالی تھانہ میں معاملہ درج کرایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS