راجا بھیا کے حریف سماج وادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو پر حملہ

0
news18

پرتاپ گڑھ : (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے اسمبلی حلقہ کنڈہ علاقے کے تھانہ کوتوالی کنڈہ کے پہاڑ پور بنوہی گاوں میں اتوار کی صبح 11 بجے سہ زور راجا بھیا کے نزدیکی حریف سماج وادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کر دیا ،جس سے ان کی گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے جبکہ انہیں بھی ہلکی چوٹ آئی ہے ۔ ڈی ایس پی (سرکل افسر )کنڈہ اجیت کمار نے وقوعہ کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار گلشن یادو دورے پر نکلے تھے کہ جیسے وہ پہاڑ پور بنوہی پولنگ مرکز سے آگے پہونچے کہ گھات لگائے بیٹھے کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا ،جس کے سبب ان کی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،ان کے محافظوں نے انہیں بچا لیا ۔اطلاع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ وضلع مجسٹریٹ موقع پر پہونچے ۔ پولیس وقوعہ کی تحقیق کر رہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS