گورداسپور میں 16 کلو ہیروئن سمیت چار اسمگلر گرفتار

0

گورداسپور: (یو این آئی) پنجاب کے گرداسپور میں دینانگر پولیس نے جمعہ کے روز بھاری مقدار میں ہیروئن سمیت منشیات کے چار بڑے اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ : دینا نگر تھانے کے ایس ایچ او کپیل کوشل نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پاکستان میں واقع اسمگلروں سے تعلق رکھنے الے چیما کلاں تھانہ سرائے امانت خان کا باشندہ سرجیت سنگھ ولد ملکیت سنگھ نے اپنے آدمیوں کوبڑی مقدار میں ہیروئن لانے کے لیے جموں و کشمیر بھیجا ہے۔اطلاع کے مطابق اسمگلر دو گاڑیوں میں جموں و کشمیر سے ہیروئن لا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہائی وے پر بائی پاس کے قریب کڑی چیکنگ مہم کے دوران دو گاڑیوں میں سوار چار سمگلروں سے 16 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ملزمان کی شناخت گوردیت سنگھ، بھولا سنگھ ساکن چیمہ کلاں، منجندر سنگھ اور کلدیپ سنگھ ساکن قاضی کوٹ ترن تارن کے طور پر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS