سری نگر کے بابہ ڈیمب علاقے میں آتشزدگی، چار دکانیں خاکستر

0

سری نگر: (یو این آئی) گرمائی دارلحکومت سری نگر کے بابہ ڈیمب علاقے میں بدھ کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں چار فرنیچر دکانیں خاکستر ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بابہ ڈیمب علاقے میں بدھ کی علی الصبح ایک فرنیچر دکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کو بجھانے کے لئے بہت جلد فائر ٹنڈرس اور پولیس جائے واردات پر پہنچے تاہم چار دکانوں کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
مذکورہ ذرائع نے دکان مالکان کی شناخت عبدالرشید، عادل حفیظ ڈار،حاجی محمد شفیع اور روف احمد کے بطور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS