مکان منہدم ہونےسےایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت

0

ریوا : (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا کے گڑھ تھانہ علاقہ میں آج صبح الصبح ایک کچا مکان منہدم ہونے سے ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک دیگر زخمی ہو گیا ، جسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ یہ واقعہ شدید بارش کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کمار سنگھ نے بتایا کہ گڑھ تھانہ علاقہ کے بہیرا سیگران گاؤں میں صبح الصبح شدید بارش کے سبب کچا مکان اچانک منہدم ہوگیا ، جس کی وجہ سے گھرمیں سورہے ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا ، جسے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس کے افسر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
مرنے والوں کی شناخت کملی پانڈے (60) ، اس کا بیٹا منوج (35) اور دو لڑکیاں کاجل (08) اور آنچل (07) کے طور پرہوئی ہے ،جب کہ ایک دیگر لڑکے شرجل کو نازک حالت میں ملبے سے نکالا گیا اور اسے نزدیکی گنگیو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS