اردن نے سیکورٹی کے سبب شام کے ساتھ متصل سرحد بند کرن کا فیصلہ لیا

0
Voice of America

دوحہ: (یو این آئی/اسپوتنک) جنوبی مشرقی شام میں سیکورٹی کے بگڑتے حالات کے درمیان اردن نے شام کے ساتھ متصل جابرکے نام سے موسوم سرحد کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردن کے وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے سرکاری نیوز ایجنسی اردن نیوز ایجنسی (پیٹرا) کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ وزارت کے ایک افسر نے ہفتے کے روز کہا کہ جابر کراسنگ ’مناسب حالات‘ پیدا ہونے تک سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے بند رہے گی۔
اس سے قبل جابر بارڈر کو کورونا وبا کے سبب بند کردیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک نے جولائی کے آخر میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
شام کے ایک فوجی ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا کہ شامی سرکاری افواج نے ان دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے مہم شروع کی ہے جو مقامی حکام کی جانب سے امن معاہدے کے باوجود درعا میں ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS