سپریم کورٹ کے سابق جج ایس موہن نہیں رہے

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سابق جج اور کرناٹک کے سابق کارگزار گورنر جسٹس شنمگ سندرم موہن کا کل طویل علالت کے بعد دیر شام  چنئی کے اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89برس کے تھے۔ان کے لواحقین میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ فروری 1930میں تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے ادومل پیٹ  میں پیدا ہوئے، جسٹس موہن نے مدراس یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ قانون میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ انہیں لکشمی نارسا ریڈی گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔
جسٹس موہن  نے اگست 1954میں مدراس  ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی۔ 1959 اور 1966 کے درمیان مدراس لا کالج  میں گیسٹ لیکچرر کے طورپر بھی کام کیا۔ انہیں فروری ،1974میں مدراس ہائی کورٹ کا اڈیشنل جج مقرر کیاگیاتھا اور ایک اگست 1975 کو اسی ہائی کورٹ میں مستقل طورپر ان کی تقرری کی گئی۔ سال 1988میں انہیں مدراس ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس کے طورپر مقرر کیاگیا اور بعد میں انہیں  مستقل طورپر مقرر کیاگیا۔ انہوں نے 26اکتوبر 1989 کو کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طورپر  بھی حلاف لیا۔پانچ  فروری  1990 کے درمیان وہ کرناٹک ریاست کے کارگزار گورنر  بھی رہے۔ اکتوبر 1991 میں انہیں سپریم کورٹ کا جج بنایاگیاتھا،جہاں سے وہ 10فروری 1995کو ریٹائر ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS