لارڈ نذیر احمد جنسی جرائم کے مقدمہ میں قصور وارقرار: عدالت

0
bbc.com

اسلام آباد(یو این آئی) : برطانیہ کی ایک عدالت نے سابق برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو جنسی جرائم کے ایک مقدمے میں قصور وار ٹھہرایا ہے ۔ روزنامہ ڈان نے جمعرات کو یہ رپورٹ دی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے 1970 کی دہائی میں جنسی جرائم کے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے لارڈ احمد کو ایک لڑکے پر سنگین جنسی حملے اور ایک لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کا مجرم پایا۔ یہ معاملہ اس وقت کا ہے جب سابق ممبر پارلیمنٹ کی عمر 16، 17 برس تھی اور لڑکی ان سے کمسن تھی۔ جج مسٹر جسٹس لیوینڈر اس کیس میں لارڈ احمد کو بعد میں سزا سنائیں گے ۔ لارڈ نذیر احمد نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ الزام ’بدنیتی پر مبنی اور من گھڑت‘ ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS