سمیر وانکھیڑے کو سوشل میڈیا پرجان سے مارنے کی دھمکی

0

ممبئی: (یو این آئی) نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڑے کو مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وانکھیڈے نے مقامی گورگاؤں پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے لیکن وانکھیڑے کی سیکوریٹی میں اضافے کی بھی اطلاع موصل ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل اس ضمن میں پولیس نے وانکھیڑے کا بیان درج کیا تھا جس میں این سی بی کے سابق سربراہ نے الزام لگایا تھا کہ جعلی ذات سرٹیفکیٹ گھوٹالے سے ریاستی کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد انہوں نے سابق وزیر نواب ملک اور دیگر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے اور اس کے بعد ہی انہیں یہ دھمکی موصول ہوئی ۔
پولیس شکایت کے مطابق A “امن”‘ کے نام سے ٹویٹر ہینڈل نے 14 اگست کو سمیر وانکھیڑے کو پیغام دیا۔ پیغام میں، لکھا گیا ہے کہ “تم کو پتہ ہے تم نے کیا کیا ہے، اسکا حساب تم کو دینا پڑے گا ”
ایک اور پیغام میں کہا گیا، “تم کو ختم کر دیں گے (تمہارا کام ہو جائے گا)۔”پولس ذرائع نے بتایا کہ اس اکاؤنٹ کا کوئ فالور نہی ہے نیز شبہ ہے کہ اسے وانکھیڑے کو دھمکیاں دینے کے مقصد سے بنایا گیا تھا۔
مزید تحقیقات جاری ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS