کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کماراسوامی پر بجلی چوری کا لگا الزام، کانگریس نے کیا ویڈیو جاری

0
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کماراسوامی پر بجلی چوری کا لگا الزام، کانگریس نے کیا ویڈیو جاری
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کماراسوامی پر بجلی چوری کا لگا الزام، کانگریس نے کیا ویڈیو جاری

بنگلورو: کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار اسوامی پر بجلی چوری کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ دیوالی کے دوران جے پی نگر واقع ان کی رہائش کو سجاوٹی لائٹ سے مزین کیا گیا جس کے لیے بجلی چوری کی گئی۔ سوشل میڈیا پر کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے بیٹے کماراسوامی کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

بجلی چوری کے الزامات پر کماراسوامی کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ میری غلطی نہیں ہے بلکہ نجی ڈیکوریٹ نے یہ غلطی کی تھی۔ اس نے پاس کے بجلی کھمبے سے ہی سیدھا کنکشن دے دیا۔ حالانکہ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو فوراً اسے ہٹوا دیا اور گھر کے میٹر بورڈ سے بجلی کا کنکشن دیا۔ کماراسوامی نے مزید کہا کہ  مجھے اس عمل پر افسوس ہے۔ لیکن کانگریس جس طرح ایک چھوٹے سے ایشو کو بڑا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، وہ بھی مناسب نہیں۔

مزید پڑھیں: ادے پور میں کنہیا لال کا قتل بی جے پی کے لوگوں نے کیا تھا، وزیر اعلی اشوک گہلوت

دراصل، کانگریس نے سابق وزیر اعلیٰ کمار اسوانی پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو سجاوٹی لائٹ لگانے کے لیے بجلی چوری کرنی پڑی۔ انھیں سمجھنا چاہیے کہ کانگریس حکومت ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ رہائشی کنکشن کے لیے ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی دیتی ہے، نہ کہ 2000 یونٹ۔ کانگریس نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اگر آپ اتنے ہی غریب تھے تو آپ کو ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ کے لیے درخواست دینی چاہیے تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS