نئی دہلی (ایجنسی): ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کو جمعہ کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک مسجد کے باہر دہشت گردانہ حملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ خاران کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آصف حلیم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ آوروں نے خاران کے علاقے میں مسجد کے باہر محمد نور مسیکنزئی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق چیف جسٹس کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جج کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات “ناقابل فراموش” ہیں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS