کورونا وائرس وبا کے نئے اسٹرین کے سبب جاپان میں غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

    0

    ٹوکیو:جاپان نے کورونا وائرس(کووڈ -19)وبا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے تحت غیر ملکیوں شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔
    وزیراعظم یشیہیڈے سگا نے پیر کو نامہ نگاروں سے کہا،’’یہ احتیاطی اقدامات ملک کے شہریوں کی زندگی کی حفاظت کےلئے اٹھائے گئے ہیں۔‘‘
    سگا نے کہا کہ نئے اسٹرین سے متاثر برطانیہ اور دیگر ملکوں سے آنے والے جاپانی شہری اور غیر ملکی لوگوں کو جاپان آنے سے پہلے 72 گھنٹے کے اندر کووڈ نگیٹو رپورٹ دکھانی ہوگی اور انہیں پہنچنے پر ایک اور ٹیسٹ کرانا ہوگا۔
    انہوں نے کہا،’’جنوبی کوریا اور چین سمیت ایشیا کے دس ملکوں میں رہنے والے ہمارے کاروباری اور طلبہ نئی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔‘‘
    جاپان پہلے ہی کورونا کےنئے اسٹرین کے پیش نظر برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر روک لگا چکا ہے۔برطانیہ سے شروع ہونے والا کورونا کا یہ نیا اسٹرین جاپان سمیت 20 سے زیادہ ملکوں میں پھیل چکا ہے۔اس ملک میں نئے اسٹرین کے آٹھ معاملے درج کئے جانے چکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS