ملک کی سالمیت کیلئے انڈیا الائنس کو کامیاب بنانا لازمی: فاروق عبداللہ

0
Farooq Abdullah
Farooq Abdullah

جموں (یو این آئی):جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کو بٹوٹ رام بن میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ موجودہ دور میں ملک کے آئین اور جمہوری اداروں کو تہس نہس کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلا جارہاہے اور ایسے میں ضروری ہے کہ سب ساتھ ملک کر اُن عناصر کیخلاف صف آراء ہوجائیں جو ملک کے سالمیت اور آزادی کیلئے خطرہ میں ڈال رہے ہیں۔ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں انڈیا الائنس کے اُمیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنانے کا زور دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ایک طرف وہ جماعت ہے جو ملک میں فرقہ پرستی کی طرف لے جارہی ہے اور دوسری طرف وہ لوگ ہیں جن ملک کے متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کی اقلیتوں میں کا قافیہ حیات تنگ کر رکھا ہے اور دوسری جانب وہ ہیں جو سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں، ایک طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے گزشتہ10برس کے دوران آئین اور جمہوری اداروں کو تہس نہس کیا اور دوسری جانب وہ ہیں جو آئین کی حفاظت اور جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا وہ ملک کو کس سمت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ ملک کو ترقی یافتہ اور سیکولر دیکھنا چاہتے ہیں وہ انڈیا الائنس کی کامیابی میں آپ کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔

لوگوں کو کشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کو پہچان کر اُن کو مسترد کرنا ضروری ہے جو بی جے پی کی مدد کرنے کیلئے ووٹوں کی تقسیم کیلئے میدان میں اُترے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ آنے والے انتخابات کیلئے پوری طرح تیا راور کمربستہ رہنے کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم سرعت لانے کی ضرورت ہے اور اس دوران لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم رہنماؤں کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد وائٹ ہاؤس کا افطار ڈنر منسوخ

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی نے کیرل کے وایناڈ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ کوئی بھی ذاتی مفاد قوم اور وطن کی محبت سے بڑا نہیں ہوتا ہے اور زور دیا کہ وہ ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں جو آپ کے ضمیر اور وفاداریوں کو خریدنے کی کوشش کریں، ایسے عناصر کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کی خصوصیات کی لوٹ کھسوٹ ممکن ہوپائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS