نیپال کی خاتون کے پیٹ سے 4کلو گرام کا ٹیومر نکلا

0

نئی دہلی(ایجنسیاں) : قومی راجدھانی دہلی میں واقع سی کے برلا اسپتال میں ایک انتہائی نایاب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ڈاکٹروں نے ایک 32 سالہ خاتون کے پیٹ سے لیپروسکوپک سرجری کے ذریعہ فٹ بال کے سائز کا ٹیومر نکال دیا ہے جو پیٹ میں درد کے ساتھ آئی تھی۔
اس نایاب ٹیومر کا وزن 4 کلو گرام ہے۔دراصل نیپال سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون اپنے پیٹ میں شدید درد کی شکایت لے کر سی کے برلا اسپتال پہنچی تھی۔ جب ڈاکٹروں نے اس کی جانچ کی تو اس کے پیٹ میں 4 کلو وزنی اور 40 سینٹی میٹر بڑا ٹیومر پایا گیا۔ایسے میں ڈاکٹروں نے کی ہول لیپروسکوپک سرجری کے ذریعہ اس بڑے ٹیومر کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے ڈاکٹروں نے خاتون کی آنت کے نچلے حصے میں اسی طرح چیرا بنایا جس طرح وہ بچے کی پیدائش کے لیے کرتے ہیں۔اس طرح ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے یہ بڑی رسولی نکال دی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس سے مریض کا درد بھی کم ہوا اور اس کے پیٹ پر کوئی نشان نظر نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS