لندن میں موسلا دھار بارش سے مکانات،سڑکیں،اسٹیشن شدید سیلاب کی زد میں

0
republicworld

لندن :(یو این آئی) لندن کے دو بڑے اسپتالوں نے اپنے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے کہا ہے کہ وہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اسپتالوں میں داخل مریضوں کو یہاں سے کہیں اور منتقل کردیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ لندن میں واقع’وہپس کراس‘اور’نیوہم‘اسپتالوں سے ہنگامی حالات میں مریضوں کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کو کہا گیا ہے۔
اتوار کے روز لندن میں موسلا دھار بارش کے باعث متعدد مکانات،سڑکیں،اسٹیشن اور بہت سے عوامی مقامات شدید سیلاب کی زد میں آگئے۔ دارالحکومت لندن میں متعدد سڑکیں بشمول بلیک وال ٹنل ، اے 12 اور نارتھ سرکلر کے کچھ حصے اور متعدد زیرزمین میٹرو اسٹیشن سیلاب کی وجہ سے بند کردیئے گئے ہیں۔
بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر حکام نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سفر نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS