سری گنگا نگر: (یو این آئی) راجستھان میں بیکانیر ضلع کے نوکھا سب جیل سے کل دیر رات پانچ قیدی فرار ہوگئے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق ہونمان گڑھ ضلع میں پیلی بنگا کے وارڈ نمبر 22 کے سریش کمار، ہنومان گڑھ کے ہی ناواں گاؤں کے سلیم خان اور کھاریہ گاؤں کے مندیپ سنگھ، نوکھا علاے کے کچور آگونی کے رتی رام اور سادلپور کے انل پانڈے رات تقریباً ڈھائی بجے نوکھا جیل سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پانچوں قیدیوں نے فرار ہونے کا پہلے سے منصوبہ بنا رکھا تھا۔ نصف شب کے بعد تقریباً ڈھائی بجے پانچوں قیدی ایک بیرک کی کھڑکی توڑکر اور کپڑے سے بنی رسی کے سہارے جیل کی دو دیواروں کو پھاند فرار ہوگئے۔ جیل کے ایک پہرے دار کو کچھ خدشہ ہوا تو اس نے بیر ک چیک کی۔ اس میں پانچ قیدی لاپتہ تھے۔ ان کے فرار ہونے کی اطلاع پر جیل انتظامیہ کے افسران فوراً وہاں پہنچ گئے۔ نوکھا ڈی ایس پی نیم سنگھ چوہان اور تھانہ انچارج اروند سنگھ شیخاوت ٹیم کے ساتھ سب جیل پہنچ گئے۔ انہوں نے جیل ملازمین سے پورے واقعہ کی تفصیلات لیں۔ قیدیوں کو گرفت میں لینے کےلئے پولیس کی پانچ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ سبھی ٹیموں نے قیدیوں کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ وہیں ہنومان گاؤں ناگور ضلع میں پولیس کو چوکس کردیا گیا ہےْ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS