’فٹ انڈیا‘ سوشل میڈیا پر 28 جون کو لائیو

0

نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کے اس بحران میں لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لئے ’فٹ انڈیا‘ پروگرام کے تحت 28 جون کو ملک کی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر آپ کے سوالوں کے جواب دینے کے لئے موجود رہیں گی۔
فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے بدھ کی صبح ٹوئٹ کیا کہ وہ ’فٹ انڈیا‘ پروگرام کی تشہیر کے لئے آئندہ اتوار کی صبح 11 بجے فیس بک اور ٹوئٹر پر لائیو ہوں گے اور اس پروگرام کے ذریعہ لوگوں کو تندرست بنانے کی اپیل کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے علاوہ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر کرن رجیجو بھی لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی مشہور فٹبال کھلاڑی سنیل چھیتری اور معروف بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بھی لوگوں کے سوالوں کے جواب دیں گی اور وہ ان سے فٹ رہنے کے راز جان سکتے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS