بی جے پی وکانگریس امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری

0

نئی دہلی: مغربی بنگال میں بائیں محاذ اور انڈین سیکولر فرنٹ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے والی کانگریس نے 13ا میدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ اس میں ریاستی کانگریس کمیٹی کے سینئر لیڈر نیپال مہتو کا نام بھی شامل ہے، جبکہ بی جے پی نے 57 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیاہے۔ پارٹی نے نندی گرام سے موجودہ ایم ایل اے شوبھندو ادھیکاری کو امیدوار بنایا ہے،

جن کا مقابلہ وزیر اعلیٰ ممتابنرجی سے ہوگا۔پارٹی نے سابق تیز گیند باز اشوک ڈنڈا کو موئنا سے امیدوار بنایا ہے۔ ترنمول کانگریس نے بھی سابق کرکٹر منوج تیواری کو ٹکٹ دیا ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو ترنمول کانگریس نے تمام 291 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی تھی۔

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS