ترلوک پوری کے بلاک 27 کے سروودیہ ودیالیہ میں آتشزدگی

0

ایف اے صدیقی
نئی دہلی (ایس این بی) : ترلوک پوری کے بلاک 27 واقع سروودیہ کنیا ودیالیہ میں آگ لگ گئی۔آگ پرنسپل کے کمرے میں لگی۔جانکاری کے مطابق یہ کمرہ اس وقت بند تھا۔طلبہ کی کلاسز تھوڑی دوری پر چل رہی تھیں،لیکن آگ لگنے سے کئی کمرے جل کر خاک ہو گئے ۔ اس کے علاوہ کمروں میں رکھا سامان اور دیگر ریکارڈ بھی جل گئے۔احتیاط کے طور پر بچوں کو کمروں سے باہر نکالا گیا۔کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
آگ کیسے لگی اس کی وجوہات حالانکہ پتا نہیں چل پائی ہیں، آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا اورموقع پر کئی اعلی افسران اور اسکول انتظامیہ موجود رہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS