پیمیکس آئل کمپنی کے پلیٹ فارم پر دھماکہ

0
image:themaritimeexcutive

میکسیکو سٹی: (یو این آئی/اسپوتنک) خلیج میکسیکو میں دھماکے کے بعد سرکاری تیل کمپنی پیمیکس کے ایک آئل پلیٹ فارم میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے ۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ اتوار کے روزکوڈیگو ویراکروز نوٹسیاس نے فیس بک کے ذریعے تصوراور آگ کے بعد کا ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کوالفا پلیٹ فارم پردھماکہ ہوا ، جو کہ تاباسکو اور کامپیچی کے ساحل پر کو مالوب – جاپ آئل فیلڈ کا حصہ ہے۔ جائے وقوعہ سے کالا دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ پیمیکس نے سرکاری طور پر دھماکے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ اتوار کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کامپیچی کے اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS