گونا: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے گنا کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں اردو کے مشہور شاعر منور رانا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملہ میں والمیکی برادری کی طرف سے شکایت کی گئی ہے۔ یہ اس کیس میں رانا کے خلاف اب تک دوسری ایف آئی آر ہے۔ اس سے قبل لکھنؤ میں بھی اسی معاملے کے حوالے سے ان کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے۔
کوتوالی پولیس ذرائع کے مطابق شاعرمنوررانا کے خلاف دفعہ 505(2) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اسے لکھنؤ پولیس اسٹیشن بھیج دیا گیا ہے،تاکہ اس شکایت کو اصل کیس سے منسلک کیا جاسکے۔ اس معاملہ کی تحقیقات اور مزید کارروائی اب لکھنؤ پولیس کرے گی۔خیال رہے والمیکی برادری کی طرف سے ایک یادداشت دی گئی جس میں منور رانا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس دوران والمیکی برادری نے وارننگ دی تھی کہ اگر ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تو پوری ریاست میں صفائی کا نظام ٹھپ کردیا جائے گا۔ اس کے فورا بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی۔
شاعر منور رانا کے خلاف مدھیہ پردیش میں ایف آئی آر درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS