تل ابیب (یو این آئی): اسرائیلی وزیردفاع یوو گیلانٹ نے حماس کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روزہ جنگ بندی کے بعد لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حماس اور اسرائیل کےدرمیان جنگ میں وقفےکےمعاہدےپر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ،اسرائیلی وزیردفاع یوو گیلانٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 4 روزہ جنگ بندی کے بعداسرائیل دوبارہ حملے شروع کر دے گا۔
یوو گیلانٹ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی ختم ہونےکے بعد شدت سے لڑائی جاری رہے گی، حماس پرمزیدیرغمالیوں کی رہائی کےلیےدباؤڈالیں گے۔
دوسری جانب ترجمان ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ جنگ میں وقفے کے دوران اسرائیلی فوج اپنی پوزیشنز پر تعینات رہےگی اور فلسطینیوں کوشمالی غزہ آنےکی اجازت نہیں ہوگی، غزہ کے شہری شمال سے جنوب کی طرف جا سکیں گے۔
خیال رہے غزہ جنگ میں وقفے کا آغاز مقامی وقت صبح سات بجےسےشروع ہوا، معاہدے کےتحت غزہ میں چار روز تک بمباری روکی جائے گی اور آج شام چار بجے سے فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ شرو ع ہوگا۔
تیرہ اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس رفاح کراسنگ پر اسرائیلی فورسز کے حوالے کرے گی جبکہ فلسطینی قیدیوں کو رام اللہ میں خاندانوں کے حوالے کیا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق غزہ میں آج سے دو سو امدادی ٹرک داخل ہونگے، جس میں ایندھن، دوائیں اور طبی سامان فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: حماس نے 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
واضح رہے انچاس روز میں اسرائیل نے سفاکانہ بمباری کرکے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے، سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداکی تعداد ساڑھے چودہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔