اسرائیل کے 13 شہریوں کی رہائی کے بدلے 24 خواتین اور 15 بچے رہا ہوں گے: فلسطین

0
اسرائیل کے 13 شہریوں کی رہائی کے بدلے 24 خواتین اور 15 بچے رہا ہوں گے: فلسطین
اسرائیل کے 13 شہریوں کی رہائی کے بدلے 24 خواتین اور 15 بچے رہا ہوں گے: فلسطین

غزہ (یو این آئی): فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے 24 خواتین اور 15 بچے رہا ہوں گے اور شروع میں مجموعی طور پر 39 قیدی رہا کردیے جائیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی حکام نے بتایا کہ حماس غزہ پٹی سے 13 اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کردے گی۔

فلسطینیوں کے کمشنر برائے جیل قدورا فارس نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے تمام قیدیوں کا تعلق مقبوضہ جنوبی کنارے یا یروشلم سے ہے، جنہیں شام کو 4 بجے اسرائیل کے اوفر ملٹری جیل میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالے کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حلال کھانے کا اسٹال لگانیوالے کو ہراساں کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ کا سابق عہدیدار گرفتار

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS