سندھو بارڈر کسان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

0

نئی دہلی : (یو این آئی) بھارت بند کے دوران دارالحکومت دہلی ہریانہ کی سندھو بارڈر پر پیرکے روز ایک کسان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کا نام بگھیل رام (55) ہے۔ وہ پنجاب کے جالندھر کا رہائشی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر متوفی کی موت کی وجہ دل کا دورہ سمجھی جاتی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ اس سلسلے میں ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ تحریک میں شامل ایک کسان نے بتایا کہ بگھیل رام کئی مہینوں سے سندھو بارڈر پردھرنے پر بیٹھا تھا۔ متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے بھارت بند تحریک کی کال صبح 6:00 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ ملک بھر سے کسانوں کے احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات ہیں،احتجاج کی وجہ سے دہلی،ہریانہ،پنجاب،بہار،مغربی بنگال،تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں میں ٹریفک کافی متاثرہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS