مشہورموسیقارواجد خان کاکوروناانفیکشن سے انتقال

    0

    ممبئی/ نئی دہلی: بالی وڈکے مشہور موسیقار واجد خان کاکورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے گزشتہ شب ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔وہ 42  سال  کے تھے۔
    خان  پہلے سے ہی کڈنی، دل اور گلے کی بیماری  میں مبتلا تھے ۔ انہیں اتوار کی رات کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال لایا گیا اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی تحقیقاتی رپورٹ میں کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی  تھی۔
    موسیقار ساجد کے ساتھ ساجد۔واجد کی جوڑی  کے طور پر خان نے ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا، دبنگ،وانٹیڈ اور ایک تھا ٹائیگر‘‘جیسی فلموں میں موسیقی دی تھی۔ انہوں نے ’بھائی بھائی اور پیار کورونا‘جیسے لاک  ڈاؤن نغمات کوبھی موسیقی سے آراستہ کیا تھا۔
    پرینکا چوپڑا،سونونگم،وشال ڈڈلانی،پرینیتی چوپڑا اور ہرش دیپ کور جیسی بالی وڈ شخصیات نے خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS