آج تک نے سشانت سنگھ راجپوت کے آخری ٹویٹس شیئر کئے ، بعد میں مضمون ڈلیٹ کر دیا

0

آج تک میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک مفصل رپورٹ لکھی گئی تھی ، جو سشانت سنگھ راجپوت کے مبینہ آخری ٹویٹس کے بارے میں تھی۔ یہ رپورٹ 16 جون کو شائع ہوئی تھی۔ سشانت سنگھ باندرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ سشانت سنگھ نے خودکشی کی تھی۔ آج تک نے جذبات سے بھرا مضمون لکھنے کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ ٹویٹس کے بارے میں لکھا تھا جس میں انہوں نے خود کشی کی طرف اشارہ کیا تھا بعدازاں ان ٹویٹس کو ڈلیٹ کردیا تھا۔
آج تک نے بغیر کسی وضاحت کے ان ٹویٹس کو ڈلیٹ کردیا۔ 
آج تک نے اس مضمون کو اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا تھا۔ 
ان مبینہ ٹویٹس سے متعلق مضامین نیوز ٹریک لائیو ، انڈیا ڈاٹ کام اور کے آر کے باکس آفس ، نیوز فار نیشن اور نوودیا ٹائمز نامی ویب سائٹوں پر بھی دیکھے گئے۔ بعد میں انڈیا ڈاٹ کام نے اس کہانی کو فیکٹ چیک میں  تبدیل کردیا۔
دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ میں یہ ٹویٹس بھی شامل ہیں۔ لیکن یہاں "تین ٹویٹس جو سشانت کے نام پر وائرل ہوئے" کو تبدیل کر کے خاندان نے کہا – "اس کو خودکشی کے لئے اکسایا گیا" لکھا گیا۔
فیکٹ چیک: 
ان ٹویٹس کو غور سے دیکھا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹویٹس فیک ہیں۔
خراب ایلائنمنٹ: لکھے گئے میسیج کے مطابق پروفائل تصویر کی پوزیشننگ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ جس طرح ہونا چاہئے اس ٹویٹ میں نہیں ہے۔ نیز ، تینوں ٹویٹس میں(ایلائنمنٹ)  سیدھ یکساں نہیں ہے۔
وقت اور تاریخ کا اسٹیمپ:  اے ایم چھوٹے حروف میں لکھا جاتا ہے، جون بھی چھوٹے جے سے لکھا گیا ہے۔ سشان سنگھ راجپوت کا اصل ٹویٹ اگر دیکھا جائے تو یہ دیکھا جا سکتا ہے تاریخ اور وقت کا اسٹیمپ الگ ہے۔ 
 ٹویٹ کی ایکٹیوٹی دیکھیں: یہ آپشن خود کے ٹویٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹویٹ سشانت کے اکاؤنٹ سے ایک حقیقی ٹویٹ ہے جسے باقی لوگ دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن اس ٹویٹ میں دوسرے اکاؤنٹ سے دیکھنے پر بھی ٹویٹ ایکٹیوٹی کا آپشن دیکھا گیا۔ ۔
 صحافی ثمینہ شیخ نے ٹویٹ کیا کہ ٹویٹر نے واضح کیا ہے کہ یہ ٹویٹس فیک ہیں۔
آج تک نے سوشل میڈیا سے معلومات اٹھائیں اس میڈیا تنظیم نے 16 جون کی صبح 7:58 بجے اپنی خبر کو ٹویٹ کیا۔ سشانت کے اکاؤنٹ سے یہ جعلی ٹویٹس بتائے جارہے ہیں جن کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ ہمیں پہلا ٹویٹ صبح 5.31 بجے ٹویٹر ہینڈل @ کریتی_بھارتی سے ملا۔
مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ جب ہم یہ مضمون لکھ رہے تھے تو ہمیں پتہ چلا کہ کریتی بھارتی نے اپنا ٹویٹر ہینڈل _کنگنا_رناوت میں تبدیل کردیا۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی خبر کے وقت سے لے کر آج تک رپورٹنگ کے معاملے میں سب سے آگے کھڑا دکھائی دے ریا تھا۔ ایک شو کے دوران ، اس چینل پر چلنے والے ٹکر میں لکھا تھا – ایسے  کیسے "ہٹ وکٹ ہو گئے 'سشانت سنگھ" آج تک پٹنہ میں جاں بحق اداکار کے والد کے پاس پہنچا۔ 
جب ان سے چونکا دینے والے جواب نہیں ملے تو چینل نے سشانت کی بہن سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ آج تک نے ایسی اطلاعات لکھی ہیں جس میں سشانت کے لواحقین کا کیا کہنا ہے یہ لکھا گیا ہے۔  دہلی کے ایک وکیل نے آج تک کو ان کی 'ہٹ وکٹ' ٹکر پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔  

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS