فیکٹ چیک: معین علی : نوپور شرما تنازع پر ہندوستان معافی مانگے ، ورنہ آئی پی ایل کا بائیکاٹ

0

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل انگلینڈ معین علی کے ایک ٹوئٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ ہندوستان میں ایک بھی میچ نہیں کھیلنگے۔ جب تک کہ ملک بسراقتدار پارٹی کے ایک آفیسر کی پیغمبر اسلام (PBUH)کے بارے میں متنازع بیان کے لئے معافی نہیں مانگتا۔ چونکہ یہ دعوی جھوٹا ہے اور جس اکائونٹ سے ٹوئٹ شیئر کیا گیا تھا اس اکائونٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
اس بارے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ٹوئٹر اکائونٹ فرضی تھا۔ اسکرین شاٹ کو 8جون 2022کو ایک فیس بک پوسٹ میں شیئر کیا گیا تھا۔’معین منیر علی‘نام سے بنے اکائونٹ کے ایک ٹوئٹ کو سرچ کیا گیا ، جس میں لکھا ہے’اگر ہندوستان اپنے اس کارنامے کے لئے معافی نہیں مانگتا ہے تو پھر کبھی ہندوستان میں میچ نہیں کھیلنے جاؤں گا۔ میں آئی پی ایل کا بھی بائیکاٹ کروگااور اپنے ساتھی مسلم بھائیوں سے بھی ایسا کرنے کی اپیل کرونگا۔ میں محمد (PBUH)سے پیار کرتا ہوں‘
معین علی ایک پیشاور کرکٹر ہے جو انگلینڈ کے لئے کھیلتے ہیں۔ وہ ہندوستان کے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ آئی پی ایل میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی سپر کنگس کے لئے بھی کھیلتے ہیں۔ یہ پوسٹ تب وائرل ہوئی جب مسلمان نے بی جے پی کی سسپینڈ لیڈر نوپورشرما کے بیان کی سخت لفظوں میں مخالفت کی تھی۔ کئی جگہ پر مظاہرے بھی ہوئے۔
معین علی کے اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ فیس بک پر سری لنکا،بنگلہ دیش اور پاکستان میں شئیر کیا گیا تھا۔ چونکہ یہ دعوی جھوٹا ہے ۔ ٹوئٹ کو ٹوئٹر اکائونٹ @Moeen_Ali18سے پوسٹ کیاگیا تھا،اس اکائونٹ کی تحقیق سے پتہ چلتا ہے یہ اکائونٹ افیشیل نیہں ہے۔پبلیسٹی کے اہم رکن جناتھن ریڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اکائونٹ ان کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ فرضی اکائونٹ تھا۔معین علی کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں ہے۔‘ انگلینڈ بورڈ کی ویب سائٹ پر علی کی افیشیل پروفائل ان کے ٹوئٹر، فیس بل اور انسٹاگرام اکائونٹ سے لنک ہے۔ لیکن تینوں اکائونٹ ان یکٹو ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS