Image:oneindia.com

نئی دہلی : مہاراشٹرمیں جاری سیاسی گھمسان کے درمیان ممبئی پولیس کے سابق سربراہ پرمبیرسنگھ نے ریاست کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سنٹرل بیوروآف انویسٹگیشن (سی بی آئی) سے کرانے اوراپنے تبادلے پر روک کا مطالبہ کے سلسلے میں پیر کو سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا۔
ملک کے اعلی صنعتکار مکیش امبانی کے گھر’اینٹلیا‘کے سامنے جلیٹن سلاخوں سے لیس گاڑی کے برآمد کئے جانے کے پیش نظر سابق کمشنر عہدے سے ہٹائے گئے سنگھ نے اپنے تبادلے کو بھی چیلنج کیا ہے۔
درخواست گزارنے کہا ہے کہ دیشمکھ اپنی رہائش گاہ پر فروری 2021 میں ممبئی کرائم خفیہ یونٹ کے سچن واجرا اور ممبئی کے سوشل سروس برانچ کے اے سی پی سنجئے پاٹل سمیت مختلف پولیس افسران سے ملاقات کی تھی اور انہیں ہرماہ 100 کروڑروپے جمع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ان افسران کو مختلف اداروں اوردیگرذرائع سے وصولی کرنے کو کہا گیا تھا۔
سنگھ نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ دیشمکھ کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو قبضے میں لیاجانا چاہیے اور اس کی چھان بین کی جانی چاہیے تاکہ ان کے یہاں آنے جانے والے افسران کی فہرست تیار کی جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS