کورونا وائرس سے ڈی ایم کے ایم ایل اے کے بیٹے کا انتقال

0

 دراوڈا منیترا کژاگھم(ڈی ایم کے) ایم ایل اے اور چنئی کارپوریشن کے سابق میئر ایم سبرامنیم کے بیٹے کا  آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 34 سال کے تھے اور حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکش سے صحت یاب ہو کر گھر آئے تھے۔
پولس نے یہاں بتایا کہ " حال ہی میں مسٹر سبرامنیم کے بیٹے  امبجگان   کورونا وائرس کی جانچ رپورٹ مثبت  آئی تھی  اور وہ  ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔  انفیکشن سے صحتیاب ہونے پر انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور وہ گھر واپس آئے تھے۔ ہفتہ کی صبح اچانک ان کا انتقال ہوگیا۔ ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن نے سبرامنیم کے بیٹے کی وفات پر  رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار لواحقین سے  تعزیت ظاہر کی ہے ۔
واضح ر ہے کہ مسٹرسبرامنیم اور ان کی اہلیہ  بھی کورونا  وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور دونوں علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے ہيں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS