نئی دہلی (ایس این بی)ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے آمدنی سے زیادہ اثاثہ کے حصول کی 4 سال کی سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور اپیل دائر کی ہے۔ واضح رہے کہ راؤز ایونیو کورٹ نے 27 مئی کو سزا کے علاوہ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی سرسا اور پنچکولہ سمیت 4 جائیدادوں کو ضبط کرنے کی ہدایت دی گئی۔سی بی آئی نے اس معاملے میں چوٹالہ کے خلاف 2010 میں آمدنی سے زیادہ جائیداد کا مقدمہ درج کرکے چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالت نے کہا تھا کہ 1993 اور 2005 کے درمیان چوٹالہ نے مفاد عامہ میں ایمانداری سے کام کرنے کے بجائے اپنے مفاد کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔ چوٹالہ نے سرکاری عہدوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنی آمدنی کے معلوم ذرائع سے 103 فیصد زیادہ اثاثے اکٹھے کیے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ چوٹالہ نے سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا :اوم پرکاش چوٹالہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS